ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بیرون ملک نوکری دلوانے کے عوض پیسے بٹورنے والے تین شکاری گرفتار

 بیرون ملک نوکری دلوانے کے عوض پیسے بٹورنے والے تین شکاری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   بیرون ملک ملازمت کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیانے میں ملوث شخص اور دو  ہیومن سمگلرز کو  گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے نے   مدثر عباس، عبدالمنان اور محمد عثمان  کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا ۔   یہ لوگ سادہ لوح شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دیکر غیر قانونی  طریقوں سے بیرون ملک بھجوانے اور لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے۔

انہوں نے متعدد شہریوں کو امریکہ بھجوانے کا جھانسہ دے کے مجموعی طور پر 1 کروڑ 27 لاکھ روپے وصول کئے۔اشتہاری ملزم عبدالمنان نے شہری کو قطر بھجوانے کے لیے 5 لاکھ روپے وصول کیے جبکہ اشتہاری ملزم محمد عثمان نے شہری کو آذربائیجان ملازمت کے لئے بھجوانے کے لیے 5 لاکھ 90 ہزار روپے وصول کیے ۔