ویلڈن شاہینو ویلڈن, وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد

10 Oct, 2023 | 11:03 PM

دُرِ نایاب: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف شاندار جیت پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد  دیتے ہوئے کہا، ویلڈن شاہینو ویلڈن!

اپنے تہنئیتی پیغام میں محسن نقوی نے کہا  پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے تاریخ رقم کی۔ قومی کھلاڑیوں نے سری لنکا کو آوٹ کلاس کرکے قوم کے دل جیت لئے۔  پاکستانی بلے بازوں نے بڑے ہدف کو حاصل کرکے جیت اپنے نام کی ۔  میرا یقین ہے کہ ٹیم ورک کا رزلٹ ہمیشہ مثبت آتا ہے۔

مزیدخبریں