تیز رفتار کار بے قابو ہو کرنہر میں جا گری, سوار لاپتہ

10 Oct, 2023 | 09:38 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42:  چونیاں کے قریب سے گزرنے والی بی ایس لنک نہر میں تیز رفتار کار جا گری۔ جائے حادثہ پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ کار میں چار سے پانچ افراد موجود تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کیا جو اڑھائی گھنٹے جاری رہنے کے بعد اندھیرا ہونے کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔ تاحال کار میں سوار افراد کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ 
معلوم ہوا ہے کہ  تیز رفتار کار بے قابو ہو کر بی ایس لنک نہر میں جاگری تھی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بی ایس لنک نہر میں حادثہ کا شکار ہونے والی کار میں چار سے پانچ افراد سوار تھے اور وہ کالے رنگ کی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھیں۔  ریسکیو ٹیموں نے بی ایس لنک نہر میں کار میں سوار ڈوبنے والے افراد کی تلاش اڑھائی گھنٹے تک جاری رکھی لیکن نہر میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں کامیابی نہ مل سکی۔ اندھیرا ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن کل صبح آٹھ بجے تک روک دیا گیا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے حبیب آباد سے چونیاں آنے والی گاڑیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی ہیں جن میں ایک سیاہ رنگ کی ٹیوٹا کرولا کار  بھی نکلی۔  شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ کار حادثہ کا شکار ہو سکتی ہے۔ مزید معلوم ہوا کہ یہ کار ایک قریبی  گاؤں میں ایک فوتیدگی سے چونیاں واپس آ رہی تھی جس میں  محلہ بلال ٹاؤن سے   حاجی جمیل ولد نصیرالدین اور  اسد اللہ ڈرائیور موجود ہو سکتے ہیں کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ تاحال کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ملی کہ کار میں کون لوگ سوار تھے۔

مزیدخبریں