محکمہ تعلیم کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کا سول سیکرٹریٹ چوک پر دھرنا

10 Oct, 2023 | 08:44 PM

ویب ڈیسک: اساتذہ و سٹاف لیو انکیشمنٹ قوانین میں تبدیلی، سکولوں کی نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق اساتذہ نے پینشن قوانین، پے اینڈ سروس پروٹیکشن کے لیے غیر معینہ مدت تک دھرنہ دے دیا۔ پنجاب بھر سے گریڈ 1 تا 16 کے مرد و خواتین اساتذہ، ملازمین دھرنے میں شریک ہوئے۔ آل پاکستان یونیورسٹیز ایڈمنسٹریٹو اینڈ ٹیکنیکل سٹاف سمیت ایپکا پنجاب، اگیگا اور پنجاب ٹیچرز یونین کے ممبران دھرنے میں شریک ہوئے۔

مظاہرین نے لیوانکیشمنٹ اور پنشن رولز میں کی گئی تبدیلی واپس لینے کامطالبہ کردیا۔ 15 فیصد گریجوایٹی الاؤنس ادائیگی، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا اور ملازمین کا سرکاری سکولوں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ 

 مرد و خواتین اساتذہ اور ملازمین نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے نگراں وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی سے نوٹس کا مطالبہ کیا۔ ملازمین نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔ 

مزیدخبریں