ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم پی اے سعدیہ جاوید کے گھر چوری کی واردات، گھریلو ملازمہ 90 لاکھ کا سونا اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سعدیہ جاوید کے بھائی نویدکا کہنا ہے کہ 20 ستمبر کو فاطمہ نامی ملازمہ کو رکھا گیا۔ ملازمہ اکثر ساتھ بہن اور ماں کو بھی لے آتی تھی۔ چھ اکتوبر کو ملازمہ اپنی بہن کے ساتھ کام کرنے آئی، کام کرنے کے بعد سوا 3 بجے وہ واپس چلی گئی۔ سات اکتوبر کو پتہ چلا میری بہن سعدیہ جاوید کے گھرواردات ہوگئی۔
سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ میرے گھر سے 85 لاکھ کا سونا اور 5 لاکھ کیش چوری ہوئے۔