21 اکتوبر کا دن پاکستان کی خوشحالی اور عام آدمی کی مشکلات سے آزادی کا دن ہوگا، رانا ثنا اللہ

10 Oct, 2023 | 07:13 PM

This browser does not support the video element.

 راؤ دلشاد :مسلم لیگ ن پنجاب  کی جانب سے قائد میاں محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کی آمد  کی تیاریوں کے سلسلے میں ماڈل ٹاؤن میں اہم میٹنگ کی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق میٹنگ کی صدارت صدر پنجاب اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کی، جس میں چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف، صدر مسلم لیگ ن لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر ،شائستہ پرویز ملک ، علی پرویز ملک ،مریم اورنگزیب نے شرکت کی۔ 

اجلاس میں 21 اکتوبر کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور عوام کے جوش و خروش پہ خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ 

رانا ثناءاللہ نے اجلاس میں کہا کہ لاہور کے 8 اکتوبر کو ہونے والا عظیم الشان جلسہ قائد میاں محمد نواز شریف صاحب کے 21 اکتوبر کے استقبال کا ٹریلر تھا۔ 21 اکتوبر کا دن پاکستان کی خوشحالی، ترقی،اور عام آدمی کی مشکلات سے آزادی کا دن ہوگا۔ عوام نواز شریف کی واپسی کو اپنے اچھے دنوں کی واپسی سے تعبیر کرتے ہیں۔  21 اکتوبر کے دن عوام کی میاں نوازشریف سے اپنی محبت اور اس اعتماد کا ایک مرتبہ پھر سے اظہار کریں گے جو پہلے بھی تین مرتبہ ووٹ کے ذریعے وزیراعظم بنا کر کر چکے ہیں۔ اسوقت ایک ہی ایسا لیڈر  ہے جو ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت اور منشور رکھتا ہے۔پہلے بھی ہمیشہ کر دکھایا تھا،انشاءاللہ ایک بار پھر ملک کو مہنگائی،غربت اور مشکلات سے نجات دلوایں گے۔ 

مزیدخبریں