انجمن تاجران لاہور نے پنجاب حکومت کا فیصلہ مسترد کر دیا

10 Oct, 2023 | 06:54 PM

ویب ڈیسک:تاجروں کی بڑی تنظیم انجمن تاجران لاہور نےپنجاب حکومت کے سموگ کے باعث 2ماہ کیلئے ہر بدھ کو مارکیٹیں بند کرنے کے فیصلےکو مسترد کردیا۔ 

صدرانجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ کا کہنا ہے کہ یہ کونسی سموگ ہے جوجوصرف بدھ والےدن ہی پڑےگی؟۔ مجاہد مقصود بٹ نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں کو بند کرنےکے بجائے دھواں چھوڑنےوالی فیکٹریوں، چنگ چی رکشوں ،بھٹوں کو بند کیا جائے۔ ڈالر کی اونچی اڑان،بدترین مہنگائی کیوجہ سےکاروباری حالات پہلےہی بہت خراب ہے، خدارا معیشت کا پہیہ چلنے دیں،زبردستی فیصلوں کو مسلط نہ کیا جائے۔ 

مجاہد مقصود بٹ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی کہ پنجاب حکومت بدھ کے روز مارکیٹوں کو بند کرنے کے فیصلےپر نظر ثانی کرے۔ 

مزیدخبریں