اسد ملک: نواز شریف کی پاکستان آمد کیلئے دبئی سے اسپیشل طیارہ بُک کرالیا گیا۔نواز شریف جس خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچیں گے اسے “امید پاکستان” کا نام دیا گیا ہے۔
امیدِ پاکستان کے نام سے موسوم اسپیشل فلائٹ میں ڈیڑھ سے افراد کی گنجائش ہے۔ پاکستان سے بہت سے صحافی اور سیاسی کارکن دوبئی جائیں گے جہاں سے وہ نواز شریف کے ساتھ ـ"اُمِیدِ پاکستان" فلائٹ میں سوار ہو کر لاہور پہنچیں گے۔ وہ 21 اکتوبر کو پاکستان آنے کیلئے دبئی سے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ روانہ ہونگے۔
خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد کے راستے لاہور آئے گی۔ اُمیدِ پاکستان فلائٹ اسلام آباد میں نصف گھنٹے کے لئے رکے گی۔
سابق وزیراعظم لاہور پہنچ کر مینار پاکستان پر اپنے مداحوں سے ملنے کےلئے مینار پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔
سابق وزیرِاعظم عمرہ ادا کرنے کیلئے کل لندن سے سعودی عرب جانے کیلئے روانہ ہونگے۔سعودی عرب میں ایک ہفتہ قیام کے دوران نواز شریف کی اعلیٰ حکام سے متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔
سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے مسلم لیگ نون کے 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے۔ وہ دبئی میں تین دن قیام کے بعد 21 اکتوبر لاہور کیلئے روانہ ہونگے، ان کی دبئی میں بھی متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔