ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وطن واپسی کا معاملہ، نواز شریف کی وکلاء سے اہم مشاورت

وطن واپسی کا معاملہ، نواز شریف کی وکلاء سے اہم مشاورت
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: میاں محمد نواز شریف کی  وطن واپسی کا معاملہ، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کے  لئے وکلاء سے مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کی قانونی ٹیم کی جانب سے میاں نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کے لئے 16 یا 17 اکتوبر کو درخواست دائر کی جائے گی۔ نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی۔ نواز شریف کی جانب سے قانونی ٹیم کو حفاظتی ضمانت دائر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ 

نواز شریف کی آیون فیلڈ اور العزیزیہ میں حفاظتی ضمانت دائر کی جائیں گئی۔ نواز شریف کو آیون فیلڈ کیس میں دس سال اور العزیز یہ کیس میں سات سال سزا سنائی گئی تھی۔  23 جون 2021 ہائیکورٹ اسلام آباد نے عدم پیشی پر نواز شریف کی اپیلیں خارج کر دی تھیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا تھا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حفاظتی ضمانت دائر کی جائیں گئیں۔ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں پاکستان واپس آنے پر اپیلوں کی بحالی کی درخواست دائر کرنے کی اجازت دی ہے۔ حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت کے سامنے پیش ہونے کی استدعا کی جائے گئی۔