سموگ اور بڑھتی آلودگی : سکولز، مارکیٹس، سرکاری و نجی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

10 Oct, 2023 | 04:00 PM

 (ویب ڈیسک)لاہور میں سموگ اور بڑھتی آلودگی کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بڑا حکم دیدیا،لاہوربدھ کو بند ہو گا۔

 لاہورمیں سموگ تدارک کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات جاری ہے،سموگ کےتدارک کیلئےتاجروں نےکمشنراورسی سی پی اوکی تجویزمان لی،کابینہ کی حتمی منظوری پر فیصلے پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔

 اگلے ہفتے سے بدھ والے روز شہر بند ہو گا،کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ بدھ کوسکولز ،مارکیٹیں ،سرکاری و نجی ادارے بند ، ورک ٹو ہوم ہو گا،سموگ کےلحاظ سےماہ اکتوبراورنومبراہم ہیں،بدھ کےروزشہر کے اندر ٹریفک زیرو ہو گی ،سکول بھی بدھ کو بند رہیں گے ،سکول انتظامیہ ورک ٹو ہوم کرے گی،بینک،نجی ادارے،مارکیٹیں،کلب اورہوٹلزبندہونگے۔

 سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ منگل ،بدھ اور جمعرات کو سموگ کا انڈیکس زیادہ ہوتا ہے ،تاجر اگر چاہیں تو اتوار کو دکانیں کھول سکتے ہیں،یہ فیصلہ اسموگ اورفضائی آلودگی کے پیش نظرکیاگیا۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی کےحکم پرسموگ وہیکلزکیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ کیا گیا ہے،سی ٹی او کا کہنا ہے کہ دھواں چھوڑنےوالی کوئی بھی گاڑی شہرمیں داخل نہیں ہوگی،سی ٹی او نےسرکل افسران کواپنی نگرانی میں کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا،شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر 7 خصوصی ٹیمیں اور ناکے تشکیل دے دیئے گئے۔

 رپورٹ کے مطابق شہر کے اندر چلنےوالی سموگی ٹرانسپورٹ کو 2،2 ہزار روپے کے جرمانوں کا حکم بھی جاری،83فیصد سموگ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےباعث بنتی ہے،لاری اڈا، نیازی اڈا، ٹھوکرٹرمینل، بابوصابوچوک، گجومتہ، جی ٹی روڈپرخصوصی ناکوں کاحکم دیا گیا ہے،بغیر ترپال ،بغیر ڈھانپے ڈمپر، ٹرالیوں ودیگر لوڈرگاڑیوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔

مزیدخبریں