اسرائیل اور حماس جنگ پر جمائما کی اہم ٹوئٹ

10 Oct, 2023 | 02:52 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) جمائما گولڈ اسمتھ کی اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی کے بعد کی جانے والی ٹوئٹ وائرل ہوگئی۔

حماس کے مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فورسز کی جھڑپیں تیسرے روز بھی جاری ہیں، اسرائیل پر حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد1100 ہوگئی ہے.

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق 2200 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے 343 شدید زخمی ہیں۔

اسی دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ایکس پر فلسطین اور اسرائیل سے متاثرہ افراد خصوصاً بچوں کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

 جمائما نے ایکس پر فلسطینی اور اسرائیلی بچے کی تصویروں کا کولاج شیئر کیا اور لکھا کہ میں اس کشیدگی میں دونوں طرف کے معصوم انسانوں اور خصوصاً بچوں کے ساتھ کھڑی ہوں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے کشیدگی کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بھی مذمت کی۔


 
 

مزیدخبریں