ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ کپ:سری لنکا کے ہدف کےجواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

ورلڈ کپ:سری لنکا کے ہدف کےجواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں جاری ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں  سری لنکا کے 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ۔

 تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کے 8ویں میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی ، لنکن ٹائیگرز نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے ، پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 4، حارث رؤف نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی ، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک  کھلاڑی کو پویلین کی راہ دیکھائی ۔ 

 وکٹوں کی بات کی جائے تو پاکستان نے سری لنکا کی پہلی وکٹ صرف 5 رنز پر ہی اُڑا دی تھی جبکہ دوسری وکٹ 107 رنز پر گری ہے ، سری لنکا کی جانب سے کوسال پریرا صفر رنز پر پویلین لوٹے جبکہ اب پاتھم نوسنکا 51 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بن گئے، سری لنکا کی تیسری وکٹ 218 رنز پر گری جب کوسال مینڈس 122 رنز بنا کر حسن علی کا شکار ہوئے ، اس کے بعد آنے والے چیرتھ اسلنکا بھی حسن علی کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے ،  سری لنکا کی چوتھی وکٹ 229 رنز ، پانچویں 294،چھٹی وکٹ 324، ساتویں وکٹ 335 ، آٹھویں وکٹ 343 اور نویں وکٹ 344 رنز پر گری۔ 

 لنکن ٹائیگرز کی بات کی جائے تو کوشل مینڈس  77 گیندوں پر 122 رنز  اور سماراوکرما  نے 89 گیندوں پر 108 رنز بنا کر نمایاں رہے ، اس کے علاوہ پاتھم نسانکا نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ 

 ٹاس کے وقت بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ سری لنکن کپتان داسن شاناکا نے ورلڈ کپ میں پہلی جیت حاصل کرنے پر نظریں جما لی ہیں۔

 واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، اوپنر بلے باز فخرزمان کی جگہ عبداللہ شفیق کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔