گزشتہ رات برسنے والی بارش کے بعد شہر کا موسم خوشگوار

10 Oct, 2023 | 09:31 AM

Imran Fayyaz

(مائدہ وحید)گزشتہ رات برسنے والے بادلوں سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا، صبح کے اوقات میں چلنے والی ٹھنڈی ہواوں سے سردی کا احساس محسوس کیا جانے لگا جبکہ شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس میں بھی کمی آ گئی۔
 شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کا احساس محسوس کیا جانے لگا ہے۔ائیر کوالٹی انڈیکس میں کمی،مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 122ریکارڈ کیا گیا۔فضائی آلودگی میں شہر تیسرے نمبر پر آ گیا۔
کم سے کم 20زیادہ سے زیادہ31ریکارڈ کیا گیا جبکہ دیگر اطراف میں ایچ سن کالج 161,سید مراتب علی روڈ 141,سی ای آر پی آفس122,جوہر ٹاون 91ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں