وفاق کی اہم وزارت میں بھونچال،کلیدی عہدوں پر صفایا، تمام سیکشن افسر تبدیل

10 Oct, 2023 | 12:40 AM

اویس کیانی: کرپشن،افغان ویزا ،اسلحہ لاسنز میں خرد برد ،بے ضابطگیوں پر وفاقی حکومت کی اہم ترین وزارت میں بڑے پیمانے پر صفایا  شروع کر دیا گیا۔ وزارت کے تمام سیکشن افسران کو تبدیل کر دیا گیا ،5 افسران کو وزارت سے ہی نکال دیا گیا ۔

وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی ہدایت پر منسٹر سٹاف کے 3 افسران کو بھی فارغ کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر، ڈپٹی سیکرٹری اور سیکشن افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

 نگراں وزیر داخلہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ میں غیر معمولی نوعیت کی اکھاڑ پچھاڑ کا بھونچال پیر کے روز آیا جب 5  طاقتور سمجھے جانے والےافسران کو وزارت سے ہی نکال کر او ایس ڈی بنا دیا گیا۔  

وزارت داخلہ میں اہم رین تبدیلی یہ کی گئی کہ تمام سیکشن افسروں کو ان کی موجودہ ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا اور نئی ذمہ داریاں دے دی گئیں۔ وزارتِ داخلہ کے ڈی جی میڈیا  منسٹر کو بھی وزارت اطلاعات بھجوا دیا گیا ۔ عکسر خان کو نیا ڈائریکٹر ٹو منسٹر  تعینات  کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز بگٹی نے وزارت داخلہ کی آڈٹ رپورٹ اور حساس اداروں کی رپورٹ  کے بعد افسران کو ہٹایا۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 19 کے ڈپٹی سیکرٹری خورشید احمد، گریڈ 18 کے افسران فرحان احمد،محمد ریاض،عبدالرزاق عثمان شاہ کی خدمات بھی اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے سپرد  کی گئی ہیں۔

16 سیکشن آفیسرز کے سیکشنز تبدیل کر دیے گئے ۔

سید محمد علی کو ری شفل کے نتیجہ میں ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن کے کلیدی عہدہ پر تعینات کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر جی ایم محمودی کو سیکشن افسر سی ڈی اے تعینات  کیس گیس ہے۔

سیکشن افسر ای سی ایل محمد عظیم کو بھی تبدیل کر دیا گیا،ایس او ایف آئی اے،ایس او پاسپورٹ، ایس او رینجرز بھی تبدیل  ہو گئے۔

وزارت داخلہ میں افسران کی تبدیلیوں کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں