ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی فی یونٹ کتنے روپے مقرر ؟ نرخوں کی منظوری دیدی گئی

Electric par unite, ECC new decision
کیپشن: Electric par unite
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، ای سی سی نے برآمدی شعبے کے لیے توانائی کے مسابقتی نرخوں کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں  اقتصادی رابطہ کمیٹی نے برآمدی شعبے کے لیے توانائی کے مسابقتی نرخوں کی منظوری دے دی،برآمدی شعبوں کے لیے بجلی کا نرخ 19 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ٹیکسٹائل، لیدر ، سرجیکل اورسپورٹس کے برآمدی شعبوں کا نرخ 19 روپے 99 پیسے فی یونٹ ہوگا۔
امن و امان برقرار رکھنے کے لیے وزارت داخلہ کی 41 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی، گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی سمری موخر کردی گئی،گندم کی درآمد کے ٹینڈر منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی اپٹما کے وفد سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے کہا تھا کہ میری واپسی ہوتے ہی مارکیٹ نے اپنا کام شروع کردیا،ابھی ڈنڈا چلایا ہی نہیں کہ ڈالر نیچے آنا شروع ہوگیا،ڈالرنیچے روپیہ اوپر آنے سے قوم کا فائدہ ہورہا ہے، ڈالر کی صحیح 200روپے سے نیچے ہے،آج ایکسپورٹرز کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں،پاکستان کو برآمدات بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

ٹیکسٹائل سیکٹر کے ساتھ بجلی کا نرخ 19 روپے 99 پیسے فی یونٹ طے ہوا ہے،اس کا فرق حکومت برداشت کرے گا،ملکی برآمدات بڑھ جائیں گی تو کسی کے سامنے ہاتھ پھیلا نے نہیں پڑیں گے،ہم محدود وسائل میں رہ کر کسانوں اور ایکسپورٹرز کی مدد کرنے کو تیار ہیں،ماضی میں آئی ایم ایف سے جا ن چھڑائی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer