ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں درجہ حرارت کم ہوتے ہی نئی مصیبت نے سر اٹھا لیا

ڈینگی،لاروا،ملیریا،ہسپتال،سٹی42
کیپشن: Azadi chawk lahore,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)لاہور میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں ،شہر میں ڈینگی بخار کے 102 نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی، شہر کے ہسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 319 مریض داخل ، مزید 1681 مقامات سے لاروا برآمد مچھروں کی بہتات سے ملیریا کیسز میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری  ہے۔
شہر میں درجہ حرارت کم ہونے کے باعث مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوگیا۔لاہور میں ڈینگی اور ملیریا کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے مزید 102 نئے مریض سامنے آگئے،شہر کے ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 319 ہوگئی۔1681 مقامات سے ڈینگی لاروا بھی برآمد ہوا جسے تلف کردیا گیا،دوسری جانب ملیریا کے کیسز بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔