ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

10 Oct, 2022 | 06:23 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کو سلسلہ جاری ہونے پر ملک میں سونے کا بھاؤ بھی گرگیا ہے، فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 700 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

صرافہ ڈیلرز کا کہناتھا کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کمی سے 1677 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، ڈالر اور درہم کی قیمتوں میں کمی کے بھی اثرات ہوئے،ایک تولہ سونا 700 روپے سستاہوکر 1لاکھ 43 ہزار 100 روپے کا ہوگیا،دس گرام سونا 600 روپے سستاہوکر 1لاکھ 22 ہزار 685 روپے کا ہوگیا،ایک تولہ چاندی 10 روپے کمی سے 1570 روپے پر آگئی۔

گزشتہ دنوں کاروباری ہفتے کے آخری روز  عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر سستاہوکر 1695 ڈالر فی اونس کا تھا،ایک تولہ سونا 1250 روپے سستا ہوا تھا جبکہ 24 قیراط ایک تولہ سونا کم ہوکر 1 لاکھ 43 ہزار 800 روپے کا ہوگیاتھا۔

10 گرام سونا کی قمت میں 1072 روپے کمی ہوئی ،24 قیراط 10 گرام سونا 1 لاکھ 23 ہزار 285 روپے کاتھا،ایک تولہ چاندی کی قیمت 1580 روپے پر ہی برقرار رہی تھی۔

مزیدخبریں