ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار،بینک سے رقم نکلوانے والے احتیاط کریں   

 اورنگی ٹاؤن ،بینک،شہری،ڈکیتی،
کیپشن: Pakistani currency,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 4 موٹر سائیکل سوار ملزمان بنک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری سے 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

 ملزمان نے خوف پھیلانے کیلئے فرار ہوتے وقت ہوائی فائرنگ کی اور باآسانی شہری سے رقم لے کر فرار ہو گئے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے جرائم پر قابو نہ پانے کی بناء پر ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن کو معطل کر دیا۔

 ایڈیشنل آئی جی نے مزید کہا کہ ایس ایچ او اپنے علاقے میں جرائم کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کریں، فرائض سے غفلت برتنے والوں کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔