ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بلند و بالا عمارتوں کے مالکان ہوجائیں خبردار

High rise buildings in Lahore
کیپشن: High rise buildings
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب میں ہائی رائز بلڈنگز میں آتشزدگی سے جانی و مالی نقصان سےبچاو کےلیےکریک ڈاون کا فیصلہ، ڈی جی ریسکیو نے کہا عمارتوں کی انتظامیہ کو دو نوٹسز دینے کے بعد تیسرے نوٹس پر سیل کردیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کمیونٹی سیفٹی ایکٹ کے تحت پانچ منزلہ عمارتوں کی انسپکشن کرے گا,پانچ منزلہ سے بڑے عمارتوں میں آتشزدگی سے بچاو کے انتظامات نہ ہونے پر بلڈنگ کو سیل کردیا جائے گا,ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے ہائی رائز عمارتوں کے مالکان کو رجسٹریشن کی ہدایت کردی، ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان کا کہناتھا کہ عمارتوں کی انتظامیہ کو دو نوٹسز دینے کے بعد تیسرے نوٹس پر سیل کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے سینٹورس مال میں آگ لگ گئی تھی ،سینٹورس کے فوڈ کورٹ میں لگی آگ مونال ریسٹورنٹ کے کچن تک پھیل گئی، آگ کی لپیٹ میں آکر کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے اطلاعات موصول نہیں ہوئی، آگ کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ چکی تھیں۔

سینٹورس شاپنگ مال میں آگ لگنے کے فوری بعد موجود تمام افراد کا بحفاظت نکال لیا گیاتھا اور آگ پر قابو پانے کے لیے راولپنڈی سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں منگوالی گئی تھیں۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer