وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیکس میں ملوث ہیکرز گرفتار

10 Oct, 2022 | 04:09 PM

ویب ڈیسک:وزیر اعظم ہاؤس کے فون بگ کرنے کے واقعے پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ حکومتی ذرائع نے بھی گرفتاریوں کی تصدیق کر دی۔

 ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو ایک خفیہ ادارے نے گرفتار کیا۔ ایک گرفتار شخص کا تعلق راولپنڈی کے ایک تعلیمی ادارے سے ہے جب کہ دوسرے کا تعلق وسطی پنجاب سے ہے۔ دونوں کو قومی سلامتی کے ادارے کے حوالے کر دیا گیا

 دونوں افراد سے تحقیقات جاری ہیں، اہم انکشافات متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں کے ہینڈلرز بارے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ دونوں افراد وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی پر تعنیات سٹاف سے رابطے میں تھے۔ سیکیورٹی پر تعنیات عملے کی بھی جلد گرفتاری کا امکان ہے۔

مزیدخبریں