جنیدریاض:یکساں قومی نصاب پر اساتذہ کی تربیت کا معاملہ،،پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کو تربیت ہی فراہم نہ کی جا سکی،،حکومت کی ساری توجہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ پرمرکوز،، پرائیویٹ سکول6 لاکھ اساتذہ کی تربیت نہ ہونے سے امتحانی نتائج پر منفی اثرات سامنے آنے لگے۔
لاہورسمیت پنجاب بھر کے پرائیویٹ پرائمری سکولوں میں پہلی سے پانچویں جماعت تک زیرتعلیم لاکھوں بچوں کا مستقل خطرے میں پڑگیا۔ پرائیوٹ پرائمری سکولوں میں پڑھانے والے 6 لاکھ اساتذہ کو سنگل نیشنل کریکولم پر تربیت ہی فراہم نہیں کی جا سکی۔
سنگل نیشنل کریکولم کو سکولوں میں سال 2021 سے پڑھایا جا رہا ہے۔ ایک سال گزر گیا لیکن پرائیویٹ سکولوں کے 6 لاکھ اساتذہ کو یکساں قومی نصاب پر تربیت نہ دی گئی۔ اساتذہ کی تربیت نہ ہونے سے پرائیویٹ سکولوں میں زیرتعلیم لاکھوں بچوں کے نتائج خراب آنے لگے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں سال پرائیویٹ پرائمری سکولوں کے نتائج 21 فیصد کمی ہوئی ہے۔
پرائمری بچوں کے نتائج بہتر نہ آنے پر والدین بھی پریشان ہیں۔ اس کے برعکس سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے سوا 3 لاکھ اساتذہ کو ٹریننگ دی جا چکی ہے۔ صدر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن رضاء الرحمن کیمطابق حکومت پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کو سنگل نیشنل کریکولم پر ٹریننگ کروانے کا فوری بندوبست کرے۔