بھارتی سیاستدان ملائم سنگھ وفات پا گئے

10 Oct, 2022 | 12:47 PM

ویب ڈیسک : سابق بھارتی وزیر دفاع  ملائم سنگھ یادیو انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سابق وفاقی وزیر دفاع 15 دن سے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے، سماج وادی پارٹی کے بانی اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادود کے بیٹے نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔

82 سالہ ملائم سنگھ تین بار ریاست اترپردیش کے  وزیر اعلی رہ چکے ہیں جبکہ وہ آٹھ بار ریاستی اسمبلی اور سات بار پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہوئے۔ ملائم سنگھ پہلوان سے استاد بنے اور پھر سیاست کی دنیا میں قدم رکھ کر یونین وزیر دفاع کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

مزیدخبریں