ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پر دھمکیاں؛ٹک ٹاکر حریم شاہ نےبڑاقدم اٹھالیا

Hareem Shah
کیپشن: Hareem Shah
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستانی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

حریم شاہ اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ سندھ ہائیکورٹ پہنچیں۔ٹک ٹاکر کے وکیل کے مطابق حریم شاہ کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے دھمکیاں ملی ہیں۔ حریم شاہ کی جانب سے سیکیورٹی کے لیے دائر کی گئی درخواست میں آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست کی سماعت جسٹس آفتاب احمد گورڑ پر مشتمل سنگل بینچ کرے گا۔