ویب ڈیسک : حیدر آباد نیو سبزی منڈی کے قریب کولڈ اسٹوریج میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے 4 ملازم بے ہوش ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کولڈ اسٹوریج کی گیس لائن دھماکے سے پھٹی جس سے گیس پھیل گئی۔ گیس پھیلنے کے سبب فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں سمیت علاقے کے 15 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ افراد کو لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد منتقل کیا جہاں انہیں سانس لینے میں دشواری پر آکسیجن فراہم کی گئی اسپتال انتظامیہ کے مطابق اب تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔