ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہسپتال میں زیرعلاج بچے کی گانا گانے اور ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

ہسپتال میں زیرعلاج بچے کی گانا گانے اور ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: Child dancing and singing on bed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) ہسپتال کا نام سن کر ہی جھرجھری سی آ جاتی ہے اور بچے تو کیا بڑے بھی ہسپتال جانے سے گھبراتے ہیں لیکن برازیل میں معدے کے مرض میں مبتلا بچہ بیڈ پر لیٹنے کے بجائے نہ صرف ڈانس کر تا رہا بلکہ گانا بھی گاتا رہا۔ 

میگوئل نامی بچے کو معدے کی شدید خرابی کے سبب ہسپتال داخل کروایا گیا تھا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب بچے نے ٹی وی اپنا پسندیدہ گانا چلتا ہوا دیکھا تو  بے اختیار ہسپتال کے بیڈ پر ہی ڈانس کے ساتھ ساتھ گانا بھی گانے لگا۔

 بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے، صارفین ہسپتال میں بچے کو بیماری کی حالت میں بھی اس قدر خوش دیکھ کر  حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔