راؤ دلشادحسین: شہر کی سولہ سو کلو میٹر سڑکوں پر واقع ایک ہزار سے زائد بس سٹاپ خستہ حالی کا شکار، وزیراعلیٰ پنجاب کےبس سٹاپ اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کے احکامات یکسر نظر انداز کردیئے۔
پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نےشہرکےایک ہزار سے زائد بس سٹاپس کی حالت بہتر بنانےکےبجائےکمائی کا ذریعہ بنا لیا، یہی وجہ ہے کہ شہر کے 90 فیصد بس سٹاپس بنیادی سہولتوں سےمحروم ہیں، یہ شہریوں کیلئےاذیت سےکم نہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ کیلئےاستعمال ہونیوالےبس سٹاپس میں سےایک بھی ایسانہیں جہاں ٹوائلٹ کی سہولت میسر ہو۔ شہریوں نےبس سٹاپس کی حالت بہتربنانےاور ٹوائلٹس کی سہولت فراہم کرنےکامطالبہ کردیا۔
شہر کی 27 ماڈل شاہراہوں میں سے 20 شاہراہوں کے بس سٹاپس بھی ٹرانسپورٹ کمپنی کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کررہےہیں، صرف چند مرکزی شاہراہوں کےبس سٹاپس پر ہی بیٹھنےکا مناسب انتظام ہے۔ مین بلیوارڈ علامہ اقبال ٹاؤن، مین بلیوارڈ سبزہ زار، ملتان روڈ، پیکو روڈ، مین بلیوارڈ گلشن راوی، وحدت روڈ، مادر ملت روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر یا تو بس سٹاپ موجود ہی نہیں، اگر کہیں ہیں بھی تو خستہ حالی کا شکار ہیں۔
خستہ حال بس سٹاپس ٹرانسپورٹ کمپنی کےلیے کمائی کا ذریعہ تو ہیں لیکن یہاں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئےکوئی کردار ادا نہیں کیا گیا۔