ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات کیس،آریان خان کروز شپ پر کیا کرنے جا رہا تھا؟بیان ریکارڈ کرا دیا

Shah Rukh khan son
کیپشن: Aryan khan in custody
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے  کروز شپ پر ہونے والی پارٹی میں ممنوعہ نشہ آور  اشیاء  لے جانے اور  پینے کا اعتراف  کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کروز شپ پر تلاشی لیتے ہوئے جب تفتیشی افسر نے آریان خان اور ارباز  مرچنٹ سے پوچھا کہ کیا ان کے پاس کوئی نشہ آور چیز  ہے؟  جواب میں ارباز مرچنٹ نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس چرس ہے جس کے بعد ارباز مرچنٹ  نے زپ لاک بیگ نکالا جس میں سیاہ رنگ کا ایک مادہ موجود  تھا، ڈی ڈی کٹ سے تجزیے کے بعد برآمد اشیا کے چرس ہونے کی تصدیق ہوئی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ارباز  مرچنٹ سے 6گرام چرس برآمد ہوئی، دوران تفتیش ارباز مرچنٹ نے این سی بی کو بتایا کہ وہ آریان خان کے ساتھ منشیات کا استعمال کرتے رہے ہیں۔دوسری جانب آریان خان نے بھی تفتیش کے دوران چرس پینے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کروز شپ پارٹی  پر  بھی ارباز مرچنٹ سے برآمد کی گئی منشیات استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

 واضح رہے کہ منشیات کیس میں گرفتار  بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جوڈیشل ریمانڈ پر  14 روز کیلئے جیل میں ہیں۔بھارتی میڈیا  رپورٹ کے مطابق سپر سٹار کے بیٹے کے کھانے سے لے کر ان کے سونے اور جاگنے کے اوقات کار بتائے گئے ہیں۔آریان خان اس وقت ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں بیرک نمبر ایک میں ہیں ۔