پی آئی اے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، وجہ کیا بنی؟

10 Oct, 2021 | 04:22 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: پی آئی اے کی پیرس سے اسلام آباد آنے والے طیارے میں خاتون مسافر ہارٹ اٹیک کے باعث بے ہوش ہوگئی، ہنگامی طور پر پرواز بلغاریہ کے صوفیہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنا پڑی،مسافر خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا،ایمرجنسی لینڈنگ کے باعث پرواز سوا تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

 پی آئی اے کی پیرس سے اسلام آباد آنے والے طیارے کے دوران پرواز خاتون مسافر کو دل کا دورہ پڑا، ہارٹ اٹیک کے باعث خاتون مسافر بےہوش ہو گئی،کپتان نے ایمرجنسی ڈکلیئر کرکے جہاز قریبی ایئرپورٹ لینڈ کروایا۔ پی آئی اے پرواز بلغاریہ کے صوفیہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کروائی گئی،مسافر خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایمرجنسی لینڈنگ کے باعث پرواز سوا تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، ترجمان پی آئی اے کے مطابق جہاز رات اڑھائی بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی،  پی آئی اے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پیرس سے اسلام آباد پرواز آپریٹ کر رہا ہے۔

مزیدخبریں