آئی سی سی نے ورلڈکپ کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا

10 Oct, 2021 | 02:59 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے پرائز منی کا اعلان کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے 56 لاکھ ڈالرز انعامی رقم مختص کردی،  ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ رنر آپ ٹیم کو آٹھ لاکھ ڈالرز انعامی رقم دی جائے گی۔  سیمی فائنل میں شکست کھانے والی دو ٹیموں کو چار چار لاکھ ڈالر انعامی رقم پر اکتفا کرنا پڑے گا۔

پہلےاور دوسرے راؤںڈ میں ایک میچ جیتنے پر 40 ہزار ڈالر جبکہ دوسرے راؤنڈ میں پہنچ کر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی ٹیم کو 70 ہزار ڈالر ملیں گے۔

میگا ایونٹ سترہ اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور اومان مین کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز چوبیس اکتوبر کو دبئی میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔

مزیدخبریں