گلاب دیوی انڈرپاس، تعمیراتی کام کے دوران ملبے تلے دبنے سے مزدور جاں بحق

10 Oct, 2021 | 02:05 PM

Arslan Sheikh

عابد چودھری: گلاب دیوی انڈرپاس پر جاری تعمیراتی کاموں کے دوران دو مزدور گڑھے میں مٹی تلے دب گئے، ایک موقع پر جانبحق جبکہ دوسرے مزدور کو ریسکیو ٹیموں نے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا.

تفصیلات کے مطابق گلاب دیوی انڈرپاس پر جاری تعمیراتی کاموں کے دوران دو مزدور گڑھے میں مٹی تلے دب گئے، ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے مٹی تلے دبے ایک مزدور گل خان کو نکال کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ دوسرا مزدور رفیع اللہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ دو روز میں دو حادثات کے دوران چار مزدور جاںبحق ہو چکے ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مزدوروں کی موت جاری منصوبوں پر حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث ہوئی، منصوبہ اربوں کا اور مزدوروں کی حفاظت کے لئے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
دو روزمیں دوحادثات کے دوران چار مزدوروں کی ہلاکت ظاہر کرتی ہے کہ شہرمیں جاری تعمیراتی منصوبوں پرحفاظتی اقدامات صرف اہم شخصیات کی آمدتک محدودہیں۔ 

مزیدخبریں