برائلر چکن کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی کلو کتنے روپے کا ہوگیا؟

10 Oct, 2021 | 12:37 PM

سٹی 42: مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ مرغی کا گوشت 6 روپے اضافے کے ساتھ 360 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق دن بدن مہنگائی پر شہری حکومت سے ناراض ہوکر رہ گئے ہیں۔ پروان چڑھتی قیمتوں کے باعث مرغی کا گوشت عوام کے لئے بس ایک خواب ہی بنتا جا رہا ہے۔ مرغی کا گوشت 6 روپے اضافے کے ساتھ  360 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

پروان چڑھتی قیمتوں کے باعث مرغی کا گوشت عوام کے لئے بس ایک خواب ہی بنتا جارہا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہر شے عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے، پہلے بیف ، مٹن اور اب چکن بھی قوت خرید سے باہر ہے۔ حکومت کو چاہیئے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرے اور غریب آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے۔
مرغی کے گوشت کی بڑھتی قیمتوں کے باعث سستی پروٹین بھی عوام کے ہاتھ سے نکلتی جارہی ہے۔

مزیدخبریں