ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف میچ کو نارمل لیں گے: محمد رضوان

Mohammad Rizwan
کیپشن: Mohammad Rizwan
سورس: google,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک ( حافظ شہبازعلی) پاکستان ٹی 20 اسکواڈ کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں میچ کو نارمل لیں گے، اگر اس میچ کو اپنے اوپر حاوی کیا تو یہ اچھا نہیں ہوگا۔

محمد رضوان نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ میچ خواہ کوئی بھی ہو اس کا پریشر ہوتا ہے، بھارت کے خلاف میچ کو نارمل لیں گے، بالکل اسی طرح میچ کھیلیں گے جیسے ہم دوسری ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہیں۔

وکٹ کیپر بیسٹمین محمد رضوان نے کہا کہ میچ چاہے کلب کا ہو یا قومی ٹیم کا، مقصد یہی ہے کہ اچھے سے اچھا کروں، سرفراز بھائی اور اعظم خان میرے لئے ایک جیسے ہیں، بس ایک سنیئر اور ایک جونیئر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہر وقت قربانی کے لئے تیار ہوں، یہ میں کئی بار کہہ چکا ہوں، مجھے کوئی بھی رول دیں میں پاکستان ٹیم کے لئے کرنے کو تیار ہوں، ہم دفاعی اپروچ کے ساتھ نہیں کھیلتے بلکہ پچ کی کنڈیشنز کا بھی عمل دخل ہوتا ہے۔

 

محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے لئے ورلڈ کپ کے دوران یو اے ای کے ایڈوانٹیج کو نہیں مانتا اور نہ میں ہوم گرائونڈ مانتا ہوں، ہمیں وہاں مشکل کنڈیشنز میں کھیلنا پڑتا رہا ہے تاہم ہم نے صرف وہاں نہیں دنیا بھر میں اچھا کھیلا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بس اتنا ضرور ہے کہ ورلڈ کپ ایشیا میں ہورہا ہے، ہمیں تگڑا کھیلنا پڑے گا، ہماری ٹیم متوازن ہے، اب دنیا کے سب کھلاڑیوں کو یو اے ای میں کھیلنے کا تجربہ ہو چکا ہے، اس لئے ہمیں ہر میچ میں اچھا کھیلنا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer