انسانی سمگلر ایک بار پھر سرگرم ہوگئے

10 Oct, 2020 | 11:15 PM

Arslan Sheikh

( عرفان ملک ) کورونا میں کمی کے ساتھ ہی انسانی سمگلر حرکت میں آگئے، ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کی لاہور اور قصور میں کارروائی، تین انسانی سمگلر گرفتار کر لیے۔

ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر وحید اسحاق کی جانب سے تین ٹیمیں تشکیل دی گئیں، انسانی سمگلنگ سرکل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے سادہ لوح افراد کے پاسپورٹ اور ویزہ سٹیکرز برآمد ہوئے۔

ملزم ملک قیصر کو جوہر ٹاؤن، تنزیل احمد کو واپڈا ٹاؤن اور قصور سے محمد اسلام کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان عرصہ دراز سے شہریوں کو بیرون ملک غیر قانونی طریقوں سے بھجوانے میں ملوث تھے، ملزمان کے خلاف انسداد انسانی سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں