(سعید احمد سعید) لاہور ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن عملہ کی فرض شناسی، انٹرنیشنل لاؤنج سے ملنے والا پرس اور کاغذات مسافر کو واپس لٹا دئیے۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پاکستانی مسافر ایمریٹس کی پرواز ای کے 624 کے زریعے دبئی سے لاہور پہنچا۔کنوئیر بیلٹ کے قریب مسافر کے بیگ سے پرس اور کاغذات گر گئے۔ اس دوران ڈیوٹی پر معمور سپروائزر کاشف اخلاق نے پیسے پکڑ کر ڈیوٹی ٹرمینل مینجر کے حوالے کردئیے۔ گمشدہ پیسوں کا حامل مسافر سی اےا ے ہیلپ ڈیسک پر پہنچا۔ڈی ٹی ایم افتخار جان نے تحقیات کے بعد مسافر کو پیسے واپس لٹا دئیے۔پیسے واپس ملنے پر مسافر کی جانب سے سی سی اے اہلکار کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی، تمام ایئر لائنز کے عملے کو کرونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نئی جاری ٹریول ایڈوائزی کے مطابق تمام ایئر لائنز کے عملے کو کرونا ٹیسٹ سے استثنیٰ حاصل ہو گیا، کیٹگری اے کے بعد کیٹیگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے جہازوں کے کریو پر سے کرونا ٹیسٹ کرانے کی شرط ختم کردی گئی۔
کیٹیگری بی میں شامل ممالک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کیلئے کرونا ٹیسٹ لازم ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کے عملے کو کرونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا۔ سول ایوی ایشن نے کیٹگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے جہازوں کے کریو کو کرونا ٹیسٹ کروانے کی شرط ختم کردی ہے۔کیٹگری بی میں شامل ممالک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کیلئے کرونا ٹیسٹ لازم ہے۔