(سعید احمد سعید) سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی، تمام ایئر لائنز کے عملے کو کرونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نئی جاری ٹریول ایڈوائزی کے مطابق تمام ایئر لائنز کے عملے کو کرونا ٹیسٹ سے استثنیٰ حاصل ہو گیا، کیٹگری اے کے بعد کیٹیگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے جہازوں کے کریو پر سے کرونا ٹیسٹ کرانے کی شرط ختم کردی گئی۔
کیٹیگری بی میں شامل ممالک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کیلئے کرونا ٹیسٹ لازم ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کے عملے کو کرونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا۔ سول ایوی ایشن نے کیٹگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے جہازوں کے کریو کو کرونا ٹیسٹ کروانے کی شرط ختم کردی ہے۔کیٹگری بی میں شامل ممالک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کیلئے کرونا ٹیسٹ لازم ہے۔