ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارفع کریم ٹاور ٹو کی جگہ پر کوڑا پھینکا جانے لگا

ارفع کریم ٹاور ٹو کی جگہ پر کوڑا پھینکا جانے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: بزدار سرکار کی ناقص حکمت عملی ، ارفع کریم ٹاور ٹو ، بزنس ٹاور اور پارک کے لئے تجویز اراضی کوٹ لکھپت منڈی پر منصوبہ تو شروع نہ ہوا تاہم ایل ڈبلیو ایم سی نے غیر قانونی طور پر کوڑا ڈمپ کرنا شروع کردیا ہے ، کوڑے کے بے ڈھیروں نے علاقے میں تعفن پھیلانا شروع کردیا ہے۔

 
  تفصیلات کے مطابق  ایل ڈبلیو ایم سی نے غیر قانونی طور پر کوٹ لکھپت منڈی کی اراضی پر کوڑا ڈمپ کرنا شروع کردیا ہے ، کوڑے کے بے ڈھیروں نے علاقے میں تعفن پھیلانا شروع کردیا ہے ، ایل ڈبلیو ایم سی کی گاڑیاں دن رات کوڑا ڈمپ کررہی ہیں،  علاقہ مکین اور راہ گیروں کو بدبو اور تعفن کے باعث سانس لینے میں بھی دشواری ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سے نے ایل ڈی اے سے نہ کوئی این او سی لیا نہ حکومت سے ڈمپنگ کی اجازت لی گئی ،  واضح رہے کوٹ لکھپت منڈی کی اراضی کو میگا پراجیکٹ کے لئے زبردستی آڑھتیوں سے خالی کرایا گیا تھا جس کے بعد بہت سے میگا پراجیکٹس کا اعلان ہوا جو پورا نہ ہوا ۔

جی ایم آپریشنز آصف اقبال کا موقف ہے کہ فیروز پور پر ڈمپنگ سائٹ نہ ہونے سے منڈی کی اراضی استعمال کی ، جی ایم آپریشنز کا کہنا ہے کہ منڈی کی سائٹ کو بطور ٹرانسفر اسٹیشن استعمال کررہے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer