دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری،پاکستان کا کونسا نمبر؟

10 Oct, 2020 | 02:57 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی 42) دنیا بھر کے پاسپورٹس پر نظرِثانی کرنے والے عالمی ادارے نے ولڈ پاسپورٹ انڈیکس کی لِسٹ جاری کر دی۔ جس میں پاکستان دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں آخری نمبروں پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ولڈ پاسپورٹ انڈیکس کی لِسٹ میں   70ویں نمبر رہا جس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے لوگ 38 ممالک کا سفر بغیر کسی ویزہ کے کر سکتے ہیں جن میں سے 30 ممالک کا ویزہ وہاں پہنچ کر حاصل کرنا ہوگا اور باقی کے 8 ممالک کا سفر پاکستانی بغیر کسی ویزہ کے کر سکتے ہیں جبکہ پاسپورٹ انڈیکس کی روح سے ہمارا پڑوسی ملک بھارت58 ویں نمبر پر رہا تاہم عراق اور افغانستان 75 ویں نمبر کے ساتھ آخر میں رہے۔

فہرست میں بنگلہ دیش 67 ویں ، چین 47 ویں ، ترکی 24 ویں ، امریکہ 21 ویں ، متحدہ عرب عمارات 13ویں ، یوکے 4 چوتھے ، فرانس،  سپین اور اٹلی 3 تیسرے اور جرمنی، آسٹریا، لگسمبرگ، سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ، جاپان، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کا دوسرا نمبر ہے جبکہ اس فہرست میں  نیوزی لینڈ نے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی شخص کے پاس  نیوزی لینڈ کا پاسپورٹ ہےتو وہ دنیا کے 86 ممالک میں بغیر کسی ویزہ کے سفر کر سکتا ہے جبکہ 43 ممالک ایسے ہیں جن کا ویزہ وہاں پہنچ کر حاصل کیا جا سکتا ہے جبکہ باقی کے 69 ممالک کے لیے نیوزی لینڈ پاسپورٹ کے حامل شخص کو ویزہ درکار ہوگا ۔

مزیدخبریں