قذافی بٹ : وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ جلیل شرقپوری پر تشدد مریم نواز کی ایماء پر کیاگیا ، ن لیگ پر دائرغداری کے مقدمے میں تحقیقات پر عمل درآمد ہوگا، مولانا فضل الرحمن پی ڈی ایم کو حلوہ کی طرح کھاجائیں گے۔
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے ن لیگی رکن اسمبلی جلیل شرقپوری پر نامناسب رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جلیل شرقپوری پر تشدد ووٹ کی بے عزت نہیں، شریف فیملی کا ایجنڈا صرف پگڑیاں اچھالناہے۔
جلیل شرقپوری کا موقف لیڈر نوازشریف ہیں فوج کے خلاف ان کے ساتھ نہیں کیا یہ خلاف قانون و ضابطہ ہےہم تو ووٹ کو عزت دیُنے والے کیا وہ ووٹ لے کر نہیں آئےکہیں تو ن لیگ والے انصاف دکھائیں کیا کیپٹن صفدر , یوسف رضا گیلانی سے نہیں ملتے رہے رکھ دیں ان کے سر پر سٹیل کا لوٹا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے نوازشریف کو واپس لانےکادعوی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سرکاری خرچ پر واپس وطن لایاجائےگا، پی ڈی ایم جلسے پر کہا کہ مولانا فضل الرحمن اپوزیشن جماعتوں کو کھا جائیں گے، نوازشریف کو امام خمینی یا نیلسن منڈیلہ کےلئے جیل میں جاناپڑتا ہےنوازشریف کو سرکاری خرچ پر واپس لائیں گے کرپشن کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑےگا نواز شریف کو معاف کیاجاسکتاہے سر پر نہیں بٹھایاجاسکتا۔
شہباز گل نےنوازشریف اور ان کی قیادت پر غداری کے مقدمے کے سوال پر کہا کہ تحقیقات کرکے آئین کے مطابق عمل درآمد کریں گے، شہباز گل مریم نواز اور بھارتی اہلکاروں سے ملاقات کاسوال گول کر گئے کہتے ہیں وہ عطااللہ تارڑ کے بجائے مریم نواز اور مریم اورنگزیب سے مناظرہ کرنے کےلئے تیار ہیں۔