پنجاب میں کئی ڈی ایم جی افسران کی غیرآئینی تعیناتی کا انکشاف

10 Oct, 2020 | 03:16 PM

Shazia Bashir

قیصر کھوکھر: پنجاب میں کئی ڈی ایم جی افسران کی غیرآئینی تعیناتی کا انکشاف، وفاقی حکومت نے اگلے ماہ روٹیشن کی بنیاد پرافسران کی بین الصوبائی تبادلےکا پلان بنالیا، پنجاب میں مسلسل تعینات رہنے والے افسران کی فہرستیں وفاق کو مہیا کر دی گئیں۔

       

کوئی بھی ڈی ایم جی افسرایک صوبہ میں 5 سال سےزیادہ سروس نہیں کرسکتا، ہر5 سال بعد ہر ڈی ایم جی افسر کو دوسرے صوبے میں خدمات دیناہوتی ہیں، پنجاب میں اعلیٰ بیوروکریسی بر سوں سے تعینات ہے، ڈی ایم جی افسران کیلئے وفاقی سیکرٹری بننے کیلئے چاروں صوبوں میں تجربہ ضروری ہوتا، لیکن پنجاب کے ڈی ایم جی افسر صوبے سے باہر جانے کو تیار نہیں۔

 

سابق سیکرٹری سید علی مرتضیٰ11 سال7 ماہ سےمسلسل پنجاب میں تعینات ہیں، سیکرٹری لٹریسی سمیرا صمد کی 13 سال10 ماہ کی سروس ہوگئی ہے، سیکرٹری جنگلات کیپٹن (ر) محمدآصف12 سال1 ماہ سے، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اسداللہ خان21 سال 10 ماہ  سے، سیکرٹری کوآپریٹیو احمد رضا18 سال 3 ماہ سے پنجاب میں تعینات ہیں۔

 

ایڈیشنل سیکرٹری صائمہ احدنےآج تک پنجاب سے باہر نوکری ہی نہیں کی،  سیکرٹری سوشل ویلفیئر محمد حسن اقبال18 سال10 ماہ سے، سیکرٹری سروسزصائمہ سعید22  سال سے، سیکرٹری نبیل جاوید17 سال 6 ماہ سے، سیکرٹری ٹرانسپورٹ شہریار سلطان  19سال10 ماہ سے پنجاب میں ہیں۔

 

 سیکرٹری لائیوسٹاک ثاقب ظفر  20سال10 ماہ سے، کمشنر سرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود 20 سال 4 ماہ سے، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سارہ اسلم 20 سال7 ماہ سے پنجاب میں ہیں، سیکرٹری زراعت ڈاکٹر واصف خورشید کی پنجاب میں 19 سال 3ماہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ظفر نصر اللہ کی21 سال4 ماہ، سیکرٹری ہائرایجوکیشن ارم بخاری کی 26 سال7 ماہ، سیکرٹری آبپاشی کیپٹن(ر) سیف انجم کی مسلسل10 سال5 ماہ سےسروس جاری ہے۔

 

سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ عنبرین رضا کی 24 سال4 ماہ سروس ہوگئی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری مریم خان پنجاب میں10 سال2 ماہ سے تعینات ہیں، سردارسیف اللہ ڈوگر11سال، ڈی جی شوکت علی  11سال 2ماہ، ڈی ایم جی افسر قیصر سلیم11 سال3ماہ سے، ڈی سی بہاولپور مظفرخان11 سال 10ماہ، ڈی ایم جی افسرخاور کمال12 سال 10ماہ سے مسلسل پنجاب میں ہیں۔

 

ڈی سی خوشاب مسرت جبیں، ڈی ایم جی افسر ثمررائے، ڈی ایم جی افسرعاطقہ محمود، ڈی جی ایکسائز صالحہ سعید اور ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات عائشہ حمید نے آج تک پنجاب سے باہر نوکری ہی نہیں کی، ڈی جی معظم اقبال سپرا 11سال 6 ماہ، سیکرٹری انڈسٹریز کیپٹن(ر) ظفرمحمود 13 سال11ماہ، کمشنرڈی جی خان ساجد ظفر ڈال13 سال9 ماہ، سپیشل سیکرٹری صحت اقبال حسین13 سال7ماہ، سابق سیکرٹری آئی اینڈسی محمد مسعود مختار12سال 10ماہ، ڈی جی سپورٹس عدنان ارشد اولکھ 16 سال5 ماہ سے مسلسل پنجاب میں تعینات ہیں۔

مزیدخبریں