ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کےاہم منصوبے پر طویل عرصے بعد پیش رفت

 لاہور کےاہم منصوبے پر طویل عرصے بعد پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل: لاہور کےاہم منصوبے پر طویل عرصے بعد پیش رفت، 3 ارب 65 کروڑ کی لاگت سے شاہی قلعہ اور اطراف کی بحالی کے منصوبے پرمعاملات طے کرنے کےلیے فرنچ وفد 25 اکتوبر کو والڈ سٹی اتھارٹی سے ملاقات کرے گا۔


تفصیلات کے مطابق لاہور کےاہم منصوبے پر طویل عرصے بعد پیش رفت، 3 ارب 65 کروڑ کی لاگت سے شاہی قلعہ اور اطراف کی بحالی کے منصوبے پرمعاملات طے کرنے کےلیے فرنچ وفد 25 اکتوبر کو والڈ سٹی اتھارٹی سے ملاقات کرے گا۔

فرنچ حکومت کی جانب سے والڈ سٹی اتھارٹی کو شاہی قلعہ کی بحالی اور اطراف میں بفر زون کے قیام کے لئے آسان قرض فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی تھی  جس پر والڈ سٹی اتھارٹی نے پی سی ون تیار کرکے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا تھا،  منصوبے کے تحت 3 ارب 65 کروڑ روپے کی لاگت سے شاہی قلعہ کی بحالی اور اس کے اطراف میں بفر زون قائم کیا جائے گا۔

جس میں سے 3 ارب 60 کروڑ فرنچ حکومت اور 5 کروڑ پنجاب حکومت ادا کرے گی، منصوبے کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے مگر منصوبے کی منظوری میں تاخیر کے باعث معاملہ سرد خانے میں پڑ گیا تھا،  تاہم اب اس منصوبے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق منصوبے پر معاملات طے کرنے کے لئے فرنچ وفد 23 اکتوبر کو پاکستان آئے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer