غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

10 Oct, 2019 | 11:06 PM

Arslan Sheikh

( عابد چوہدری ) رائیونڈ میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی واردات، بھائی نے ماں کے ساتھ ملکر بہن اور کزن کو پھندا دیکر قتل کر دیا، ملزمان نے واردات کے بعد تھانے جا کر گرفتاری دے دی۔

غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی واردات رائیونڈ کے علاقے بابلیانہ میں ہوئی، جہاں 20 سالہ مرتضیٰ اپنی کزن راشدہ سے ملنے کیلئے آیا تو راشدہ کے بھائی اور ماں نے مل کر انہیں قتل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مقتولین کو پھندا ڈال کر قتل کیا اور پھر واردات کے بعد گرفتاری دینے خود ہی تھانے پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق مرتضیٰ اور راشدہ شادی کرنا چاہتے تھے مگر ان کے والدین ان کی شادی پر رضا مند نہ تھے جبکہ مرتضیٰ کے ورثا کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مرتضیٰ کو دھوکے کے ساتھ گھر بلایا اور پھر اسے قتل کر دیا۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیں جبکہ واردات کا مقدمہ درج کرکے گرفتار ملزمان سے تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں