ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے بھٹوں کیخلاف عدالتی فیصلہ آگیا

ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے بھٹوں کیخلاف عدالتی فیصلہ آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( یاور ذوالفقار ) لاہور ہائیکورٹ نے اینٹوں کے بھٹوں سے اٹھنے والے دھوئیں سے ماحولیاتی آلودگی پیدا ہونے کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے محکمہ ماحولیات کو حکم دیا کہ پنجاب میں تمام بھٹوں پر ماحولیاتی قوانین کا عمل درآمد کیا جائے۔ 

لاہور ہائیکورٹ نے اینٹوں کے بھٹوں سے اٹھنے والے دھوئیں سے ماحولیاتی آلودگی پیدا ہونے کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، عدالت نے محکمہ معدنیات کے این او سی کے بغیر زیرزمین مٹی نکالنے پر پابندی لگا دی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ زِیر زمین معدنیات حکومت کی ملکیت ہیں، عدالت نے پنجاب حکومت کو قانون سازی کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

 جسٹس سردار احمد نعیم نے شیراز زکا کی درخواست پر اکیس صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ سنایا، درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ اِینٹوں کے بھٹے موحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، سیکرٹری معدنیات کے این او سی کے بغیر زیر زمین مٹی نہیں نکالی جاسکتی۔ درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے تاکہ سموگ کے خلاف اقدامات کیے جاسکیں۔

وکیل نے استدعا کی تھی کہ عدالت بھٹہ مالکان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے، جس پر عدالت نے محکمہ ماحولیات کو پنجاب میں تمام بھٹوں پر ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد کروانے کا حکم دیا ہے۔