ایل ڈی اے، ایگزیکٹو الاونس دینے کیلئے گورننگ باڈی سے منظوری کا ورکنگ پیپر تیار

10 Oct, 2019 | 01:03 PM

Shazia Bashir

درنایاب: ایل ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو ایگزیکٹو الاونس دینے کا معاملہ، ایگزیکٹو الاونس دینے کیلئے گورننگ باڈی سے منظوری کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن نے ورکنگ پیپر تیار کیا ہے، ایل ڈی اے میں چھ سے زائد ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کو ایگزیکٹو الاونس دیا جائے گا۔   ایل ڈی اے میں اس سے قبل دو کیڈر پوسٹ پر ایگزیکٹو الاونس دیا جارہا ہے، ڈی جی ایل ڈی اے اور ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ کو ایگزیکٹو الاونس مل رہا ہے، ایل ڈی اے میں ڈیپوٹیشن افسران کو ماہانہ ایگزیکٹو الاونس کا تخمینہ 3 لاکھ 30 ہزار 82 روپے لگایا گیا ہے۔

 ڈیپوٹیشن افسران کو ایگزیکٹو الاونس دینے سے سالانہ 39 لاکھ 60 ہزار 984 روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، ورکنگ پیپر کی باقاعدہ منظوری گورننگ باڈی کے آئندہ اجلاس میں لی جائے گی،  ڈیپوٹیشن پر ایڈیشنل ڈی جی ایجوکیشن عثمان غنی، ڈائریکٹر ایڈمن نواز گوندل، ڈائریکٹر لینڈ ایکوزیشن شبیر چیمہ، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی فہد انیس، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاوسنگ سکیمز بشری نصیر بھی مستفید ہوں گی۔

مزیدخبریں