پنجاب ٹیچرزیونین نے ایجوکیٹرز کی ریگولرائزیشن کیلئے ٹیسٹ، انٹرویو کی شرط مستردکردی

10 Oct, 2019 | 12:42 PM

Shazia Bashir

سٹی42: پنجاب ٹیچرزیونین نے سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کی ریگولرائزیشن کیلئے ٹیسٹ اور انٹرویو کی شرط کومستردکردیا، پی ٹی یو کا کہنا ہے کہ سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز پہلے ہی این ٹی ایس اور محکمانہ انٹرویو پاس کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکنڈری سکول ایجوکیٹرزکی ریگولرائزیشن کیلئے ٹیسٹ اور انٹرویو کسی صورت قابل قبول نہیں، اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکینڈری سکول ایجوکیٹرز کو ریگولرائزیشن کیلئے دوبارہ پبلک سروس کمیشن سے ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرنے کا حکم دینا سراسر ناانصافی وزیادتی ہے۔   کنٹریکٹ اساتذہ باقاعدہ این ٹی ایس اور انٹرویو پاس کرچکے ہیں۔ قبل ازیں جتنے اساتذہ کو ریگولر کیا گیا ان کا دوبارہ ٹیسٹ اور انٹرویو نہیں ہوا، اساتذہ کا کہنا ہے یہ کالا قانون نافذ کرکے اساتذہ میں بے چینی و اضطراب کی فضاء پیدا کی جا رہی ہے۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے چیئرمین سجاداکبرکاظمی کاکہناہےکہ اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ایسے جابرانہ اور کالےقوانین کیخلاف بھرپوراحتجاج اور قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔  جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ وزیراعلی، وزیر تعلیم اور سیکرٹری سکولز سے مطالبہ ہے کہ کنٹریکٹ اساتذہ کو سابقہ پالیسی کے تحت ریگولر کیا جائے۔

مزیدخبریں