ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) برصغیر کی معروف روحانی شخصیت حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار بابر سلطان گوندل نے انتظامات کا جائزہ لیا۔

حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں، عرس تقریبات کیلئے محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے، جس کے تناظر میں مزار شریف، جامعہ مسجد داتا دربار اور احاطہ دربار میں تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق عرس تقریبات کے دوران محفل سماع اور روحانی اجتماعات کیلئے سٹیج کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جبکہ دربار کے سامنے دودھ کی روایتی سبیل کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر داتا دربار بابر سلطان گوندل کے مطابق داتا صاحب کے عرس کی تقریبات 18 سے 20 اکتوبر تک ہوں گی جن کا باقاعدہ آغاز رسم چادر پوشی سے ہوگا، تقریبات کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔

بابر سلطان گوندل نے مزید بتایا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے روزانہ سپرے کیا جا رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer