قومی ادارہ صحت کی رپورٹ نے لاہوریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

10 Oct, 2019 | 12:25 PM

Sughra Afzal

(زاہد چودھری) خبردار، ہوشیار حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود شہر پر پولیو وائرس کا خطرہ بدستور منڈلا رہا ہے، ستمبر میں حاصل کیے گئے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی ایک مرتبہ پھر تصدیق ہوگئی۔

پولیو کے خاتمے کیلئے کوشاں حکومت کی جانب سے تمام تر اقدامات کے باوجود کوئی کامیابی حاصل نہیں کی جاسکی ہے، ماہ ستمبر میں آؤٹ فال روڈ، گلشن راوی اور ملتان روڈ ڈسپوزل سٹیشن سے سیوریج کے نمونے حاصل کرکے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھجوائے گئے تھے، نمونوں کے تجزیے کے بعد قومی ادارہ صحت نے تمام سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کر دی۔

 گزشتہ ڈیڑھ برس سے شہر کے سیوریج میں پولیو وائرس کی مسلسل موجودگی سامنے آرہی ہے اور پولیو کے خلاف چلائی گئی پے در پے مہمات ناکامی سے دوچار ہیں۔

مزیدخبریں