ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے اساتذہ کو بڑا ریلیف دیدیا

پنجاب حکومت نے اساتذہ کو بڑا ریلیف دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ایس ایس ٹیچرز کیلئے خوشخبری، محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو 2001 کے بعد ہزاروں ٹیچرز کو تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر ادا کی جانیوالی کروڑوں روپےکے ایڈوانس انکریمنٹس کی ریکوری کرنے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو ہزاروں ٹیچرز سے ایڈوانس انکریمنٹس کی ریکوری کرنے سے روک دیا، دوران سروس تعلیمی اور پیشہ ورانہ قابلیت کو بڑھانے والے اساتذہ کو تین اضافی انکریمنٹس دیئے گئے تھے۔

سالانہ انکریمنٹس کو سال2001 میں بند کر دیا گیا تھا، پابندی کے باوجود سال 2001 کے بعد بھی سالانہ انکریمنٹس کا سلسلہ جاری تھا، 2001 کے بعد سالانہ انکریمنٹس لینے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے اے جی آفس کی جانب سے ہر ماہ کٹوتی کی جارہی تھی، ٹیچرز ایسوسی ایشنز کے مطالبہ پر محکمہ خزانہ نےاےجی پنجاب کوکٹوتی کرنےسےروک دیا۔

 آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر آصف گوہر کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو ریلیف دینےپرحکومت پنجاب اورمحکمہ خزانہ کےشکرگزار ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer