(رضوان نقوی) غیر رجسٹرڈ جیولرز کی شامت آگئی، ایف بی آر نے سیلز ٹیکس میں غیر رجسٹرڈ 300 جیولرز کو نوٹسز جاری کردئیے، ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کیلئے 15 دن کی مہلت دے دی گئی۔
ایف بی آر نے ڈیفنس، گلبرگ اور صدر کینٹ کے 300 سے زائد غیر رجسٹرڈ جیولرز کو نوٹسز جاری کر دیئے، ایف بی آر ذرائع کے مطابق مرحلہ وار شہر کے تمام علاقوں میں غیر رجسٹرڈ جیولرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی، غیر رجسٹرڈ جیولرز کو کمپلسری رجسٹرڈ کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تمام جیولرز کو سیلز ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کیلئے ایف بی آر نے 15 روز کی مہلت دے دی ہے۔