ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’سری لنکن ٹیم سے شکست بڑا دھچکا ہے‘‘

’’سری لنکن ٹیم سے شکست بڑا دھچکا ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے سری لنکا کے ہاتھوں شکست کی ذمہ داری قبول کرلی جبکہ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ نےبھرپور محنت کی مگر کھلاڑی پلان پر عمل درآمد نہیں کرپائے۔

سری لنکا کے ہاتھوں کلین سویپ شکست کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ سیریز میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں تاہم انہیں ابھی ٹیم سنبھالے ہوئے دس سے 15 روز ہوئے ہیں۔ مصباح الحق نے کہا کہ اس سیریز میں بہت سے سوالات سامنے آئے ہیں جن کے جوابات جلد سے جلد ڈھونڈیں گے۔

  ہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے اچھا کھیل پیش نہیں کیا، سری لنکن ٹیم سے شکست بڑا دھچکا ہے، ٹیم کی ہار میں میری بھی ذمہ داری ہے، کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز نے کہا کہ بولنگ اچھی ہوئی، بیٹنگ کا آغاز اچھا نہیں تھا، سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان پر مشکور ہیں۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ان کا پلان تھا کہ حارث سہیل آخر تک کھیلیں گے مگر وہ آوٹ ہو گئے۔

Shazia Bashir

Content Writer