سری لنکا نے تیسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کو کلین سویپ کردیا

10 Oct, 2019 | 09:19 AM

Shazia Bashir

سٹی42:پاک سری لنکا ٹی20 سیریز کا شاہینوں کی ہزیمت آمیز شکست پر اختتام، گرین کیپس نے سیریز مہمان کھلاڑیوں کی جھولی میں ڈال دی سری لنکا کا وائٹ واش، تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 13رنز سے شکست۔

 تفصیلات کے مطابقسری لنکا نے تیسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر کلین سویپ کردیا، تیسرے میچ میں بھی پاکستان کی بیٹنگ ناکام ہو گئی۔ سری لنکا شاہینوں کے پر کاٹ دئیے، شاہینوں کو ہوم گراؤنڈ میں شکست کا سامنا، سری لنکا نے تیسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کو 13 رنز سے شکست دیکر سیریز میں شاہینوں کو کلین سوئپ کردیا۔

 پاکستانی ٹیم 148 رنز کے تعاقب میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 134رنز بناسکی، پاکستان کے حارث سہیل 52، بابر اعظم 28، سرفراز احمد اور افتخار احمد نے 17 رنز جبکہ وہاب ریاض نے 10 رنز بنائے، فخر زمان صفر، عماد وسیم 3 آصف علی ایک رنز بناسکے۔ سری لنکا کے ہاسارنگا نے تین، لاہیرو کمارانے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو 78، پریرا 13 اور داسن شناکا 12 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کے محمد عامر نے تین، وہاب ریاض اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ قومی ٹیم کو سیریز میں تین صفر سے شکست دی۔

میچ اور سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر سری لنکا کے ہاسارنگا مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پائے، میچ میں کامیابی کے بعد سری لنکن کھلاڑیوں نے قذافی اسٹیڈیم کا چکر لگایا، زندہ دلان لاہور نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر مہمان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔            

مزیدخبریں